Aug ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • عالمی برادری صیہونی جرائم کو لگام دے: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، غزہ کے محاصرے اور اسی طرح مظلوم فلسطینی عوام کی سرکوبی سے متعلق اسرائیل کی جاری پالیسیوں پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اپنے بیان میں غاصب صیہونی دہشتگردوں کی جانب سے فلسطینیوں کی گرفتاری اور انہیں اجتماعی سزا دینے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرے۔

او آئی سی کی مذکورہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے ساتھ اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حالت زار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام جو اسرائیل کی تسلط پسندی کا شکار ہیں، عالمی قوانین کی رو سے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے بجائے انکی حمایت کی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل کی جیلوں میں 4500 فلسطینی قیدی کئی کئی برسوں سے غیر قانونی طور پر پابند سلاسل ہیں اور انہیں شدید طور پر جسمانی اور ذہنی ٹارچر کیا جاتا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس