بن سلمان نے سابق انٹیلیجنس افسر کے بچوں کو اغوا کیا
سعودی عرب کے ایک سابق انٹیلیجنس افسر کے بیٹے نے بتایا ہے کہ ولیعھد بن سلمان نے ان کے والد کو ملک واپس آنے پر مجبور کرنے کے لئے ان کے بھائی اور بہن کو یرغمال بنا لیا ہے۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس افسر سعد الجبری کے بیٹے خالد الجبری نے کہا ہے کہ ان کے بھائی عمر اور بہن سارہ نے کوئی جرم نہیں کیا ہے اور اگر انھیں سعودی حکام نے قتل نہ کردیا ہوگا تو وہ غیرقانونی اور غیراخلاقی طور پر کسی سعودی جیل میں ہوں گے۔ اس سے قبل ایک سعودی عہدیدار نے اعلان کیا تھا کہ خالد کے بھائی اور بہن سخت نگرانی میں الحائر جیل میں ہیں۔
دوسری جانب سابق ولیعھد شہزادہ محمد نائف کے مشیر رہ چکے سعد الجبری نے سعودی ولیعھد محمد بن سلمان اور چوبیس دیگر حکام کے خلاف اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں انہیں قتل کرنے کے لئے ایک ٹیم کو کینیڈا روانہ کیا تھا-
سعد الجبری کو یمن میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کا مخالف سمجھا جاتا ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg