Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب یمنی فورسز کی پیشقدمی

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی فورسز جنوبی یمن میں داعش اور القاعدہ کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔

آئی آر آئی بی کی آج کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے آج صوبہ البیضاء کے قیفہ علاقے میں جو القاعدہ اور داعش دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے پیشقدمی کی جس کے نتیجے میں  کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو شکست ایسے میں ہوئی کہ جب امریکی اور جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے دہشتگردوں کو نجات دلانے کیلئے یمن کی فوج اور عوامی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کی پیشقدمی کی وجہ سے دہشتگرد گروہوں کے سرغنے مارب کی جانب بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

القاعدہ اور داعش دہشتگرد کافی عرصے سے صوبہ البیضاء اور جنوبی یمن کے کچھ علاقوں میں موجود ہیں اور انھیں سعودی اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔

 سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب عرب ملک یمن کا فضائی ، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہید ،  زخمی اوردربدر ہوچکے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس