Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • افغان فوج کا آپریشن، مرغاب شہر طالبان کے چنگل سے آزاد

افغانستان کی فوج نے ایک بڑے آپریشن میں مرغاب شہر کو طالبان کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غور کے پولیس ترجمان سمیع‌ نژاد نے کہا ہے کہ افغان فوج اور سکیورٹی اہلکاروں نے ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے مرغاب شہر کو طالبان کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔

انہوں نے اس آپریشن میں جانی نقصانات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز طالبان نے مرغاب شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔

مرغاب شہر پر طالبان کا قبضہ اور اسے آزاد کرانے کیلئے فوجی آپریشن ایسے وقت میں انجام پایا  ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے مابین جنگ بندی اور امن مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے اور افغان حکومت مذاکرات کے آغاز کے لئے طالبان کے گرین سگنل کا انتظار کر رہی ہے۔

ٹیگس