Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کا وحشیانہ حملہ

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے صوبہ حجہ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے  صوبہ حجہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس صوبے کے مختلف علاقوں پروحشیانہ حملے کئے۔

 سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمن کے مختلف صوبوں منجملہ مآرب، الحدیدہ اور صنعا پر شدید بمباری کی۔

سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب عرب ملک یمن کا فضائی ، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر ہو چکے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے خلاف وحشیانہ ترین جارحیت کا ارتکاب کر کے سعودی اتحاد اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے-

 

ٹیگس