Aug ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے عرب امارات کو دھوکہ دے دیا

موساد کے ڈائریکٹر نے متحدہ عرب امارات کو ایف - 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی مخالفت کی ۔

بدنام زمانہ اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوہن نے اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 20 سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو امریکہ کے ایف -35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سے متعلق اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہر ایسے ہتھیاروں کی فروخت کا مخالف ہے جو علاقے میں اس کی برتری کے لئے خطرے کا باعث بنے۔

متحدہ عرب امارات امریکی ساخت کے ایف- 35 لڑاکا طیارے خریدنے پر اصرار کر رہا ہے اور اسرائیل سے اس نے اس سلسلے میں رکاوٹیں برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے ابھی حال ہی میں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات بھی برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ٹیگس