شرمناک معاہدہ+ ویڈیو
Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۴ Asia/Tehran
برسوں سے مخفی طور پر اسرائیل سے قریبی تعلقات رکھنے والے متحدہ عرب امارات نے تیرہ اگست کو باضابطہ طور پر غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا جس کی خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو دی۔
متحدہ عرب امارات کے ولیہعد نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی علاقے غرب اردن کی مقبوضہ فلسطین میں شمولیت کو روکنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے ابھی حال ہی میں کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات بھی برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔