Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • عراق،

عراق کے سنجار شہر کے گونر کا کہنا ہے کہ کرد عسکریت پسند گروہ "پی کے کے" کے مسلح افراد نے ایزدی برادری کے 70 نوجوانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنجار شہر کے گونر محما خلیل نے بتایا کہ عسکریت پسند گروہ "پی کے کے" کے مسلح افراد نے ایزدی برادری کے 70 نوجوانوں کو یرغمال بنا لیا ہے اور انہیں اس شہر کے پہاڑی علاقوں میں بنی خفیہ جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

شفق نیوز نے بھی شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے سنجار شہر کے گورنر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ "پی کے کے" کے مسلح افراد نے سنجار کے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے یہ کاروائی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد ایزدی برادی کی کچھ لڑکیوں کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔

واضح رہے کہ کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف حال ہی میں سنجار میں مظاہرے ہوئے تھے اور علاقے کے مکینوں نے "پی کے کے" کے عناصر کے علاقے سے انخلا کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ترکی نے گزشتہ 14 جون سے "پی کے کے" کے عناصر کے خلاف حملے شروع کر دیئے ہیں۔

 

 

ٹیگس