افغانستان میں بم دھماکہ، 13 جاں بحق
Aug ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے سرحدی شہر اسپین بولدک میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے۔
قندھار پولیس کے سربراہ تادین خان نے جمعے کے روز بم دھماکے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بم دھماکہ پاکستان سے ملحقہ سرحدی شہر اسپین بولدک کے علاقے میں ہوا جس میں تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عورتیں، بچے اور نوجوان شامل ہیں۔
ادھر ہرات میں بھی ایک بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔