Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی کوشش میں ہیں: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت نے اس بات کا تہیہ کر رکھا ہے کہ غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرانے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے رہنما غزہ کو ظالمانہ محاصرے کے المناک نتائج سے چھٹکارہ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُدھر مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے امن کے خصوصی ایلچی نیکولائی ملادینوف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی ذمہ داریوں اور فرائض پر عمل کرنا چاہئے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی تمام اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ، بیت المقدس اور فلسطینی قوم کی بھرپور مدد و حمایت کریں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دو ہزار چھے سے غزہ کا مکمل طور پر محاصرہ کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے عوام کو شدید ترین مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگس