Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • یمن، سعودی و اماراتی مفادات میں پھر ہوا ٹکراؤ

جنوبی یمن کے صوبے ابین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

یمن کے صوبے ابین میں سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان جمعرات کی شب جھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔

ان جھڑپوں میں یمن کی مستعفی حکومت کے فوجیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

جنوبی یمن کے صوبوں شبوہ اور ابین میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں ایسی حالت میں شدت اختیار کر گئی ہیں کہ جب  سعودی ذرائع نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ عدن کی عبوری کونسل کے مسلح افراد اور منصور ہادی کے حامی فوجیوں نے جنگ بندی سے اتفاق کر لیا ہے۔

سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے صدر منصور ہادی کے حامی فوجیوں اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں یمن میں اپنا اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لئے ہو رہی ہیں۔

یہ جھڑپیں عدن اور اس کے اطراف کے علاقوں سے شروع ہوئی ہیں جن کا دائرہ دیگر علاقوں اور جزیرہ سقطری تک پھیل گیا ہے۔

ٹیگس