امن مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے: افغان صدر
افغانستان کے صدر نے فوجی کمانڈروں کے اجلاس میں کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں تدبیر اور مضبوط ارادوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے.
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان حکومت، افغانوں اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کو جاری رکھے گی تاکہ اس ملک میں جنگ کا سلسلہ ختم ہو اور باعزت اور دائمی امن قائم ہو۔
اشرف غنی نے کہا کہ موجودہ امن کے عمل کے ایسے نتائج سامنے آنے چاہئیں کہ جس میں تمام افغان عوام کے مطالبات کو مدنظر رکھا گیا ہو اور انیس سالہ کامیابیاں محفوظ رہیں۔
افغانستان میں جنگ و خونریزی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ پیر سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوا ہے تاہم ان کے مثبت اور تعمیری نتائج کے بارے میں خاصے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں اور اب تک متعدد افغان حکام مذاکرات کی ناکامی کی بابت اظہار تشویش کر چکے ہیں۔