Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ پرصیہونی دشمن کی گولہ باری

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے منگل کی شب غزہ کے دیر البلح کے مشرقی علاقے کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت نے غزہ پر حملہ وہائٹ ہاوس میں سازشی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں میں ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد کیا گیا۔

صیہونی ٹولے نے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرق میں الفخاری کے علاقے میں فلسطین کی وزارت داخلہ سے وابستہ سیکورٹی فورس کے ایک ٹھکانے پر گولہ باری کی۔

واضح رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کی امنگوں کا خون کرتے ہوئے منگل کے روز وہائٹ ہاوس میں امریکی صدر ٹرمپ اور غاصب صیہونی ٹولے کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدے پر دستخط کر دئے۔

ٹیگس