عراق کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا نہ سوچیں : مقتدی صدر کا نیتن یاہو کو انتباہ
مقتدی صدر نے سوشل میڈیا میں تل ابیب میں عراق کے ورچوئل ایمبنسی (Virtual Embassy ) سے متعلق چلنے والی خبروں پر اسرائیل کے وزیر اعظم کو متنبہ کیا ہے۔
عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر نے آج کوفہ میں نماز جمعہ کے خطبوں میں غاصب اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ملکوں کے روابط کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو متنبہ کیا کہ عراق کے ساتھ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کی طرح تعلقات کی برقراری کا نہ سوچیں اس لئےکہ عراق کی جانب قدم بڑھانے کا مطلب تمہاری سیاسی زندگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا میں اس سے قبل تل ابیب میں عراق کے ورچوئل ایمبنسی (Virtual Embassy ) سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جس پر مقتدی صدر کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے دباو میں آکر پہلے عرب امارات اوراس کے بعد بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے۔