Sep ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق کے حالات خراب کرنے کی سعودی اور صیہونی سازش کا انکشاف

عراق کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب، عرب امارات اور صیہونی حکومت، عراق کے حالات خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

المعلومہ خبر رساں ایجنسی کی آج منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کے رکن عبدالامیر تعیبان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، عرب امارات اور صیہونی حکومت، عراق کے صوبے ذی قار کے شہر ناصریہ میں کشیدگی پھیلانے اور حالات کو خراب کرنے کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناصریہ میں رونما ہونے والے واقعات اور اس شہر میں الحوت جیل کے واقع  ہونے کی وجہ سے کہ جس میں سعودی عرب اور عرب امارات کے قیدی ہیں، تشویش ہے اور  سعودی عرب اور عرب امارات سے وابستہ عناصر شرپسندوں کو رقم دے کر ان کی حمایت کرتے ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف شہروں خاص طور سے بغداد اور ناصریہ میں بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف مظاہرے ہوئے اور شرپسندوں نے ان پر امن مظاہروں کے دوران تیل کمپنی کے سامنے ٹائروں کو آگ لگا کر اس دفتر کے ملازمین کو دفتر جانے نہیں دیا۔

ٹیگس