84 سالہ جابر الصباح کویت کے نئے امیر
کویت کی حکومت نے امیر کویت کے انتقال کے بعد نواف الاحمد الجابر الصباح کو ان کے جانشین کے طور پر انتخاب کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح کے انتقال کے بعد حکومت نے 84 سالہ نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر مقرر کیا ہے۔ وہ 2006 سے کویت کے ولیعہد تھے اور اس سے قبل وہ کئی وزارتوں من جملہ وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور نائب وزیر اعظم کے عہدوں پر فائز رہے۔
امیر کویت شیخ صباح کا کل منگل کے روزامریکہ کے ایک اسپتال میں 91 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
مرحوم شیخ صباح کی پیدائش 16 جون 1929 کو ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی سے منظوری ملنے کے بعد 29 جنوری 2006 کو انہوں نے ملک کے حکمراں کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ وہ شیخ احمد الجابر الصباح کے چوتھے بیٹے تھے۔
طویل عرصے تک تیل سے مالا مال ملک کویت کے وزیر خارجہ کے عہدے کے دوران شیخ صباح نے علاقائی بحران کے حل کے لئے بہت کوشش کی اور وہ علاقے کے ایک ثالث کے طور پر جانے جاتے تھے۔
انہوں نے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تنازع کے حل کے لئے بھی کوششیں کیں جو ان کی موت سے پہلے تک جاری رہیں۔