Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  •  قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کا مقصد داعش کو دوبارہ زندہ کرنا ہے: سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت سے امریکہ علاقے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش شروع کر رہا ہے۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی اور عوامی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل رات اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ عراق میں قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو شہید کر کے علاقے میں داعش کو دوبارہ فعال اور سرگرم  کرنے کی کوشش کر رہا ہے تا کہ وہ علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کا جواز فراہم کر سکے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان میں فرانس کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اس کوشش میں ہے کہ لبنان کی اکثریت پیچھے ہٹ جائے اور زمام حکومت اقلیتوں کے ہاتھ میں آ جائے۔

سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ امارات اور بحرین جیسے عرب ممالک کے سفارتی تعلقات کی برقراری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری میں ان ممالک کے عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے تیونس اور الجزائر کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے ہیں وہ جلد ہی اس بات کو سمجھ جائیں گے کہ ان کا فیصلہ غلط تھا۔

ٹیگس