Sep ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو کو جیسے اپنی عزت راس نہیں آتی ہے۔

وہ عالمی سطح پر اپنے جھوٹے دعوؤں کی وجہ سے بدنام ہیں۔ حتی امریکا اور فرانس جیسے اتحادی ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بھی انہیں بہت ہی جھوٹے انسان کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس بار بھی نتن یاہو کو اپنے جھوٹ کی وجہ سے بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کے روز نتن یاہو نے لبنان کے دار الحکومت بیروت کی ایک عمارت کے بارے میں جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اللہ کے میزائلوں کا گودام ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

نتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایک پاور پوائنٹ کے ذریعے حزب اللہ کے میزائلوں کے گودام کی شناخت کرنے کی کوشش کی۔

نتن یاہو کے بیان کے کچھ ہی دیر بعد حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا خطاب بھی تھا جس میں سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بیروت کی مذکورہ عمارت کے بارے میں نتن یاہو کا دعوے کھوکھلے ہیں۔ اس کے بعد حزب اللہ نے میڈیا کو دکھانے کے لئے مذکورہ عمارت کھول دی۔

 

ٹیگس