جنگ کا خاتمہ، افغان حکومت کی ترجیحات میں ہے : افغان مذاکراتی وفد
طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی کو اس وفد کی اصلی ترجیحات میں قرار دیا ہے۔
افغان حکومت کے مذاکراتی وفد نے سنیچر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ برسوں سے جاری دشمنیوں نے اس ملک کے عوام سے بھاری قربانی لی ہے اور ان کی زندگی کا امن و سکون چھین لیا ہے۔ افغان حکومت کے مذاکراتی وفد نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یہ وفد طالبان کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لئے مذکرات کر رہا ہے اور اس کے حصول کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے ۔
دوحہ میں بارہ ستمبر سے طالبان گروہ اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں لیکن فریقین ابھی تک ملک میں جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے سلسلے میں اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے ہیں ۔اس درمیان افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ایک بار پھر طالبان سے کہا ہے کہ وہ جلد سے جلد جنگ بندی کوقبول کرلیں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز کے بعد نہ صرف یہ کہ جنگ بندی نہیں ہوسکی ہے بلکہ جھڑپوں میں شدت بھی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ طالبان کے افراد بدستور سرکاری مراکز پر حملہ کررہے ہیں۔