Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • شام سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد پہلا عرب سفیر دمشق واپس پہنچا

شام کے وزیر خارجہ نے اس ملک میں بحران پیدا ہونے اور خلیج فارس کے ساحلی عرب ملکوں کے سفارتخانے بند ہونے کے بعد پہلے عرب سفیر کے طور پر عمان کے سفیر کے سفارتی دستاویزات قبول کیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اتوار کے روز دمشق میں متعین ہونے والے عمان کے سفیر ترکی محمود البو سعید کے سفارتی دستاویزات قبول کیے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے تعاون کو مضبوط بنانے اور ان میں فروغ کے بارے میں گفتگو کی۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی شام میں اپنے اپنے سفارتخانے دوبارہ کھول دیے تھے لیکن انھوں نے کوئي سفیر متعین نہیں کیا تھا۔

یاد رہے کہ شام کا بحران سن دو ہزار گيارہ میں شروع ہوا تھا جب سعودی عرب، امریکا اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے خطے کے حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں بدلنے کے لیے شام میں وسیع پیمانے پر دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے تھے۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں نے شام میں اپنے سفارتخانوں کی سرگرمیاں بند کر دی تھیں۔

ٹیگس