Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکا عراق سے نکل جائے، میزائل حملے بند ہو جائیں گے

عراقی رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ بغداد اور اس کے نواحی علاقوں میں میزائل حملوں کا مقصد، عراق میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کو جاری رکھنا ہے۔ 

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سینئیر کمانڈر ابو علی البصری نے پیر کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میزائل حملوں کو ختم کرنے کا بہترین راستہ، عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہے ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ملک کی تمام کشیدگی ختم ہو جائے گی۔ 

عراقی کمانڈر نے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ میں پاس ہوئی قرارداد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی قانونی اور منطقی جواز نہیں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 

الحشد الشعبی کے اس سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ رضاکار فوج، ملک کی مسلح افواج کی کمانڈ میں مصروف عمل ہے اور سفارتخانوں پر حملے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس کے لئے اس نے کوئی پروگرام بھی نہيں بنایا  ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز بغداد کے مرکزی علاقے میں امریکی سفارت خانے کے قریب قائم جادریہ کالونی میں پر دو راکٹ لگے ہیں۔

ٹیگس