طالبان جنگ بندی کا راستہ اپنائیں: اشرف غنی
Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے لغمان میں دہشتگردانہ حملے کے بعد افغان صدر نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ ہونے والے معاہدے اور عوامی مطالبات کا پاس و لحاظ رکھیں۔
افغان خبر رساں ایجنسی آوا کے مطابق افغانستان کے صدارتی ہاؤس کا کہنا ہے کہ قطر کے دورے پر گئے صدر اشرف غنی کو لغمان کے گورنر رحمت الله یارمل کے کانوائے پر حملے اور اُس میں کمسن بچوں سمیت کئی افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر کافی افسوس ہے۔
افغان صدارتی ہاؤس کے مطابق اشرف غنی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان تشدد کے راستے سے اپنے مذموم عزائم تک نہیں پہنچ سکتے، اس لئے بہتر ہوگا کہ جنگ بندی کو جو امن و امان تک پہنچنے کا بہترین راستہ ہے، وہ قبول کر لیں۔
واضح رہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے کے راستے میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔