Oct ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran

آرمینیا کے خلاف برسرپیکار داعشی دہشت گردوں نے اپنی کاروائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اس سے پہلے آرمینیا کے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ترکی، شام سے داعشی دہشت گردوں کو آذربائیجان، آرمینیائی فوج کے لڑنے کے لئے بھیج رہا ہے۔

فرانس کے صدر نے بھی ایسا ہی ایک بیان دیا تھا جبکہ شام کے صدر بشار اسد نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترکی، آرمینیا- جمہوریہ آذربائیجان جنگ میں کھلی مداخلت کر رہا ہے اور وہ شام سے دہشت گردوں کو جنگ کے لئے بھیج رہا ہے۔

اس پر روسی صدر کے ترجمان نے کہا تھا کہ ماسکو، بشار اسد کے اس بیان کا جائزہ لے رہا ہے۔ 

ٹیگس