شام میں امریکی آلہ کاروں کے خلاف عوام کا احتجاج
شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے عوام نے اپنے ملک میں دہشت گرد امریکہ کی حمایت یافتہ شامی کرد ڈیموکریٹ ملیشیاء ( قسد) کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق الحسکہ کے شہر الشدادی میں عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عام شہریوں کی گرفتاری، اغوا اور شامی کرد ڈیموکریٹ ملیشیا کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی۔
شامی کرد ڈیموکریٹ ملیشیا نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر اٹھا کر شام سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ امریکہ نے شام میں غیر قانونی طور پر مشرقی علاقوں میں انیس فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کے بہانے اگست دو ہزار چودہ میں اقوام متحدہ کے دائرے سے باہر اور شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں نام نہاد اتحاد تشکیل دیا جبکہ اس اتحاد کے حملوں میں اب تک زیادہ تر بے گناہ عام شہری ہی مارے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ شام کی قانونی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ سے امریکی اتحاد کے حملے بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔