الحشد الشعبی کے 2 موبائل کلینک میں آتشزدگی
نجف اشرف میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دو طبی مرکزکو نامعلوم دہشت گردوں نے نذرآتش کر دیا ہے۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں مقدس شہر نجف اشرف میں اربعین حسینی کے زائرین کو طبی خدمات پیش کرنے کے لئے بنائے جانے والے طبی مراکز کے سارے وسائل خاکستر ہو گئے۔
بیان میں آیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے۔ الحشد الشعبی نے پیر کی شب بھی ایک بیان میں نجف اشرف میں شہید ابو مہدی المہندس کے مزار کے اطراف سے دھماکہ خیر مواد کے وسائل کا پتہ لگا کر اسے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ملک میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ دہشت گردی کے خلاف اس ملک کی مسلح افواج کی مہم میں پیش پیش ہے تاہم اسکے خلاف امریکی حکومت اور ملک میں اسکے آلۂ کاروں کی جانب سے سخت دباؤ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔