افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات
افغان حکومت اور طالبان کے وفود نےمذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں اختلافی موضوعات کے حل کے لئے اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا
حکومت افغانستان کے مذاکراتی وفد کے ترجمان نادر نادری نے کہا کہ دوحہ میں حکومت اور طالبان کے مذاکراتی وفود کے اجلاس میں فریقین نے اختلافی مسائل کے حل کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا اور دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کے رابطہ گروپ جلد سے جلد اختلافی مسائل کے حل کا طریقہ کار پیش کریں۔
طالبان کے مذاکراتی وفد کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ اس اجلاس میں اختلافی نکات پر بحث کی گئی اور رابطہ گروہوں کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ اختلافی مسائل کے حل کے لئے مذاکرات جاری رکھیں تاکہ ایجنڈے کے سلسلے میں جلد سے جلد کسی اتفاق رائے تک پہنچا جا سکے ۔
افغانستان میں جنگ بندی اور قیام امن کے لئے حکومت اور طالبان کے وفود بارہ ستمبر سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں ۔