Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • صنعا کے ہوائی اڈے پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کی گونج

یمن کے دارالحکومت صنعا کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق صنعا کا ہوائی اڈہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جب عمان کی وساطت سے آزاد ہونے والے  یمنی فوجیوں اور عوام رضاکار فورس کے جوانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔

سعودی عرب اور یمن کے مستعفی و مفرور صدر منصور صدر ہادی کے مسلح جتھوں کی قید سے رہائی پانے والے سیکڑوں قیدی کئی ہوائی جہازوں کے ذریعے عمان، ایتھوپیا اور دیگر علاقوں سے صنعا پہنچے ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے صنعا ایئرپورٹ پر اسیرو اور زخمیوں کا استقبال کرتے ہوئے طویل انتظار کے بعد ان کی واپسی کی مبارک باد دی

انہوں نے کہا کہ اگریمن کے خلاف سعودی عرب کے جارحانہ حملے نہ ہوتے تو ان افراد کو اس قدر تکلیف و پریشانی برداشت نہ کرنا پڑتی۔

 اس سے پہلے یمنی مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر یمن کے جنگی زخمیوں کے علاج معالجے کی کوششوں پرعمان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس