Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  • افغان پولیس ہیڈکوارٹر میں کار بم دھماکہ،12 ہلاک 100 زخمی

مغربی افغانستان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم بارہ افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی صوبہ غور کے شہر فیروز کوہ  میں افغان پولیس ہیڈکوارٹر سے ٹکرادی ۔

 اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم سے کم بارہ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

 متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغانستان کے ایوان صدرنے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

نیوز ایجنسی فرانس پریس کے مطابق افغانستان کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ  طالبان کی جانب سے جھڑپوں  اور تشدد میں اضافے سے حکومت افغانستان کی امن کوششوں کو دھچکہ لگے گا۔  

افغانستان میں جنگ بندی اور قیام امن کے لئے حکومت اور طالبان کے وفود بارہ ستمبر سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں ۔

ٹیگس