سعودی اتحاد نے کی الحدیدہ میں 236 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 236 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جنگی طیاروں اور ڈرون نے 50 مرتبہ پروازیں کیں اور 37 مرتبہ توپخانوں سے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی۔ اسکے علاوہ سعودی اتحاد کی جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے انجام پانے والے 175 حملے بھی درج کئے گئے۔
18 دسمبر 2018 کو سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے اس معاہدے کی سعودی جنگی اتحاد نے ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور سعودی آلۂ کار روزانہ صوبۂ الحدیدہ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو شب و روز کی بنیادوں پر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔