Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • شام، ترکی سے وابستہ عناصر پر میزائلی حملہ، 15 ہلاک و زخمی

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حلب کے شہر جرابلس (Jarabulus ) پر میزائلی حملہ ہوا ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ عناصر کے ایک بازار پر ہونے والے میزائلی حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

جرابلس (Jarabulus) ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔

جمعرات کو بھی شامی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ نامعلوم جنگی طیارے نے ادلب میں حملہ کیا جس میں دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے 16 خطرناک عناصر ہلاک ہوگئے تھے۔

شام کا صوبے ادلب، اس ملک میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا ہے۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں سے شام میں جارحیت میں مصروف ہے اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔

شام کا بحران، دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے تاہم یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔

ٹیگس