یمن، سعودی اتحاد کی اپنے ہی آلۂ کاروں پر بمباری
Oct ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب میں اپنے ہی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر دی ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے صوبہ مآرب کے الجوبہ علاقے میں یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں اور اس ملک کی اخوان المسلمین سے وابستہ حزب اصلاح کے ٹھکانوں پر حملہ کر دیا جس میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ ان حملوں میں اب تک قریب سترہ ہزار یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور در بدر ہو چکے ہیں۔