Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • لبنان پر جنگ مسلط ہونے کا خطرہ، حزب اللہ ہائی الرٹ پر

حزب اللہ لبنان نے ملک کے جنوبی سرحدی علاقوں سمیت پورے ملک میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

لبنان -24 ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں اپنے جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کے سپاہی ہائی الرٹ پر ہیں۔

لبنان- 24 ویب سائٹ نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے پورے ملک میں ، خاص طور پر جنوبی علاقوں میں آمادگی کی سطح کو بڑھایا ہے۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی مشقوں کے وقت حزب اللہ نے بھی اپنے فوجیوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی مشقیں جمعرات کو ختم ہوں گی۔

مذکورہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو سرحدی علاقوں میں بلایا ہے تاکہ اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دیا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم اس حساس مرحلے میں فوجی مشقوں کے بعد ممکنہ طور پر کوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے حزب اللہ لبنان سے ممکنہ جنگ کی مشقیں کی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ لبنان کے نقلی و جعلی ٹھکانوں کو بنا کر وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں کیں۔

کئی دنوں تک چلنے والی یہ فوجی مشقیں اتوار کو شروع ہوئی تھیں جسے ڈیڈلی ایرو کا نام دیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں شمالی علاقوں کو مد نظر رکھ کر ہیڈکواٹرز اور کمانڈ سینٹر بنائے گئے ہیں اور جنگ کی صورت میں کمیونیکیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فوجی مشق کا مقصد، فوج کے حملوں کی توانائی کو بہتربنانا اور جنگ کے سبھی طریقوں کا تجربہ کرنا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اسرائیل سے دو جنگیں کی ہیں اور دونوں ہی جنگوں میں اسرائیل کو شکست فاش ہوئی ہے۔

 

 

ٹیگس