یمنی وزیر کے قاتل گرفتار
یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یمن کی قومی سالویشن حکومت کی خفیہ ایجنسی نے وزارت داخلہ کے تعاون سے وزیر کھیل کے قاتلوں کی نشاندہی کرلی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کے المسیرہ چینل نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے وزیر کھیل حسن محمد زید کے قاتلوں کی شناخت وزارت داخلہ کے ساتھ مل کر محکمہ انٹیلی جنس نے کر لی ہے۔
منگل کو مسلح افراد نے صنعا میں یمن کے وزیر کھیل حسن محمد زید کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں اسپتال میں بھرتی کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
دوسری جانب ، انصاراللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سینئر مذاکرات کار محمد عبد السلام نے بھی اس موضوع کی تصدیق کی ہے اور قاتلوں کے بارے میں مزید تفصیلات سے گریز کیا ہے۔
یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبد الخالق العجری نے بتایا کہ قاتلوں میں سے ایک زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کا دوسرا ساتھی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا۔