متحدہ عرب امارات میں امریکی شہریوں کو انتباہ
Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
ریاض میں امریکی سفارت خانے کے انتباہ کے بعد ابوظہبی میں بھی امریکی سفارت خانے کی جانب سے ممکنہ حملوں کے سلسلے میں امریکی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کو خلیج فارس کے عرب ملکوں میں ممکنہ حملوں کے سلسلے میں تشویش لاحق ہے۔
امریکی سفارت خانے نے متحدہ عرب امارات میں امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اور باہر نکلنے کی صورت میں مکمل احتیاط و ہوشیاری کا مظاہرہ کریں۔
اس سے قبل سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ملک کے شہریوں کو سیکورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔
امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ ایسی رپورٹیں ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ریاض پر میزائل اور ڈرون حملے ہو سکتے ہیں۔