عرب امارات کے جرائم سے تنگ آئے یمنی عوام
متحدہ عرب امارات کے جرائم سے تنگ آ چکے یمنی صوبے شبوہ کے شہریوں نے ان سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
متحدہ امارات اور اس سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں ایذائيں اٹھانے والے صوبہ شبوہ میں یمنی متاثرہ خاندانوں کی انجمن نے ابوظہبی کے جرائم کے خلاف ایک بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین نے متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایذائیں اٹھانے والے متاثرہ خاندانوں کی حمایت میں ایک انجمن تشکیل دی ہے جس کا بنیادی مقصد ابوظہبی اور صوبہ شبوہ میں سرگرم اس کے ایجنٹوں کے جرائم سے نمٹنے کا طریقہ کار وضع کرنا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس انجمن کی تشکیل کا اگلا ہدف متاثرہ خاندانوں کے خلاف جرائم کی تحقیق اور قانونی اداروں کی ذریعے متاثرین کی مدد و حمایت کرنا ہے۔
اس بیان میں حق و انصاف پر یقین رکھنے والے عالمی اداروں، وکلاء اور آزاد میڈیا سے تعاون اور مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں متحدہ عرب امارات بھی پیش پیش ہے۔