Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • افغان حکومت کی مزکریت کے ساتھ امن عمل کی حمایت کرتے ہیں: ایران

ایران نے ایک بار پھر افغان حکومت کی نگرانی میں انجام پانے والے امن عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کی نمائندہ محترمہ دیبورا لاینز سے ملاقات اور گفتگو کی۔ تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران افغانستان حکومت کی مرکزیت کے ساتھ انجام پانے والے امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران افغان عوام کو حاصل ہونے والی کامیابیوں منجملہ ملکی آئین اور ملک کے ڈیموکریٹک اسٹرکچر کی پاسداری پر زور دیا۔عباس عراقچی نے امن مذاکرات کے دوران افغانستان میں قومی و مذہبی اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات کا بنیادی سبب امریکہ کی غلط، یک طرفہ اور جارحانہ پالیسیاں ہیں۔

اس موقع پر محترمہ دیبورا لائنز نے بھی افغان حکومت و عوام کی مدد کے حوالے سے ایران کے مثبت کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ افغانستان کے امن عمل کو آگے بڑھانے لئے تعاون کو تیار ہے۔

دیبورا لاینز نے افغانستان کی معاشی ترقی، معیشت کی بہتری اور بنیادی تنصیبات کی توسیع کے حوالے سے ایران کے اقدامات کو اہم قرار دیا۔

خیال رہے کہ ایران خطے کا ایک اہم اور با اثر ملک ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن لئے مذاکرات اور سیاسی راہ حل پر زور دیتا رہا ہے اور اس راہ میں اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کے لئے بارہا اظہارِ آمادگی کر چکا ہے۔

 

ٹیگس