مغربی بغداد پر داعش کا حملہ، تیرہ جاں بحق
داعش دہشتگرد گروہ نے مغربی بغداد میں حملہ کر کے کم سے کم گیارہ افراد کو قتل کردیا
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داعش نے مغربی بغداد کے الرضوانیہ علاقے میں عراقی فوج کے ایک دیدہ بانی ٹاور پر حملہ کیا۔ اس حملے میں کم سے کم گیارہ لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کی باقیات ملک کے مختلف علاقوں میں گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔
داعش دہشتگرد گروہ نے دوہزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مالی و فوجی مدد سے عراق پر حملہ کر کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور پھر نہتے عوام پر بے پناہ مظالم و جرائم کا ارتکاب کیا۔
عراق کے بعض علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد بغداد حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مدد کی اپیل کی تھی۔ عراقی جوانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوہزارسترہ میں داعش کے آخری اڈے شہر راوہ کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا جس کے بعد عراق میں داعش کی کمر ٹوٹ گئی ۔