Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran

مصر نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں آثار قدیمہ کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی دریافت انہوں نے کی ہے جس میں دسیوں مزید ممیز کھدائی کے دوران ماہرینِ آثار قدیمہ کے ہاتھ لگی ہیں۔ محققین ان ممیز کا تعلق قدیمی مصر کے بطالمہ دور سے بتاتے ہیں اور ان میں موجود جنازے دورِ فراعین کے اعلیٰ رتبہ حکام کے ہیں۔ یہ ممیز قاہرہ کے مغرب میں سقارہ نامی علاقے میں ۱۲ میٹر گہری قبروں سے دریافت ہوئی ہیں۔

ٹیگس