Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • پومپئو کا دورۂ جولان غیر قانونی ہے: شام

شام کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ جولان کے علاقے میں امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو کے دورۂ جولان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسکی سخت مذمت کی ہے۔

شام کی حکومت نے مقبوضہ جولان کی صیہونی کالونیوں میں مائک پمپئو کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ٹرمپ کا دور صدارت ختم ہو رہا ہے، مائک پمپیؤ کا یہ دورہ، شام کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اُدھر عرب لیگ کے سربراہ احمد ابوالغیظ نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے غرب اردن اور مقبوضہ جولان میں صیہونی کالونیوں کے دورے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے جمعرات کو غرب اردن میں صیہونی کالونیوں کا دورہ کیا اور اس کے بعد شام کے مقبوضہ جولان کی جانب روانہ ہوگئے۔ فلسطینی گروہوں نے بھی امریکی وزیر خارجہ کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ٹیگس