Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ابو ظہبی میں امریکی وزیر خارجہ، ایران کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش

امریکا کے وزیر خارجہ نے ابو ظہبی کے ولیعہد سے گفتگو میں ایران کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ مائک پومپئو نے ٹوئٹ کرکے ابو ظہبی کے ولیعہد کے ساتھ اپنی گفتگو اور ایران سے مقابلے کے لئے ہونے والی کوششوں کی جانب سے اشارہ کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے سنیچر کی شام ٹوئٹ کرکے ایران سے مقابلے کے بارے میں ابو ظہبی کے ولیعہد سے اپنی گفتگو اور دو طرفہ تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع کے بارے میں بات کہی۔

امریکی وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کیا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آل نہیان سے دوبارہ ملاقات ہوئی اور ہم نے آبراہام معاہدے کے نفاذ اور ایران سے مقابلے کے لئے کوششوں پر گفتگو کی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات سے امریکا کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں اور اس سے علاقے میں امن و استحکام کا قیام ہوگا۔

انہوں نے تہران کے خلاف بے بنیاد الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایران کا خطرہ جاری ہے اور واشنگٹن، تہران کے خلاف اپنے دباؤ میں کمی نہیں کرے گا اور جلد ہی ایرانی حکام کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ٹیگس