Nov ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب کے "مدغل" اور "صرواح" علاقوں پر بمباری کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے حملوں کے بعد "مدغل" اور "صرواح" میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ابھی تک ان حملوں سے جانی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی صنعا کے مختلف علاقوں پرجارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں ایک یمنی شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے 3 روز قبل بھی مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 15 مرتبہ صوبہ صنعا کے نہم علاقے پر 2 مرتبہ اور صوبہ الجوف کے "خب" و "الشعف" پر ایک مرتبہ حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

ٹیگس