یمن کے 2 صوبوں پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری
Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب اور الجوف پر شدید بمباری کی۔
الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مآرب صوبے کے مدغل علاقے پر 10 مرتبہ اور صرواح علاقے پر ایک مرتبہ بمباری کی۔ جبکہ الجوف صوبے کے الحزم علاقے پر بھی سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جارحیت کی۔ اس سے قبل گزشتہ روز سعودی آلہ کاروں نے الحدیدہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 176 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔