عراق کے صدر نے ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی
Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے صدر نے ایران کے ممتاز سائنسداں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔
فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے صدر برہم صالح نے ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ملاقات میں ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور عالمی اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں عراق کے صدر نے خطے میں امن و صلح پر تاکید کرتے ہوئے ہر قسم کی کشیدگی سے بچنے پر تاکید کی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔