Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی محور کے خلاف جنگ فیصلہ کن ہے: یمنی وزیراعظم

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا ہے کہ سعودی وٹرین میں دکھایا جانے والا اتحاد درحقیقت صیہونی امریکی اہداف کے حصول کا ہتھکنڈہ ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے المسیرہ ٹی وی سے انٹرویو میں امریکی سفیر کے مشرقی یمن کے مقبوضہ صوبے المہرہ کے دورے کی مذمت کی ۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک اشتعال انگیز اقدام ہے ۔انھوں نے کہا کہ یمن کے المہرہ علاقے پر سعودی اتحاد کے قبضے کا مقصد اس صوبے میں امریکی فوجیوں کے داخل ہونے کی زمین ہموار کرنا ہے۔

یمن کے وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ملت یمن اس قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ المھرہ و حضرموت صوبوں میں غاصبانہ منصوبے علاقے میں صیہونی سازش کا حصہ ہیں۔ یمن کے وزیراعظم بن حبتور نے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک استقامتی محاذ کا مقابلہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر ایک محاذ قائم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئےانھوں نے روابط کو معمول پر لانے کا ذلت آمیز راستہ اختیار کیا ہے۔

یاد رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے نومبر دوہزار سترہ میں صوبہ المہرہ پر قبضہ کرکے اس صوبے کے ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔صوبہ المہرہ کے عوام نے بارہا احتجاجی مظاہرے کر کے اس صوبے میں سعودی غاصبوں اور اس کے ایجنٹوں کی موجودگی کی مذمت کی ہے ۔

ٹیگس