Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • فرانس کو میکرون جیسی مصیبت سے نجات ملے: اردوغان

ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے فرانس کو میکرون کی شکل میں موجود مصیبت سے نجات ملے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے جمعے کو استنبول میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امانوئل میکرون کے دور حکومت میں اس وقت فرانس بہت ہی خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میکرون، فرانس کے لئے ایک شدید بحران ہیں۔ اردوغان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ میکرون کے شکل کے بحران سے فرانس کو جلد ہی نجات ملے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا یہ رد عمل فرانس کے اس منصوبے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان دونوں سے قرہ باغ کو باضابطہ قبول کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

دوسری جانب فرانس کے امانوئل میکرون نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ترک صدر کے بیان کو جواب کے قابل نہیں سمجھتا۔

فرانس کی پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے بھی شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو اس مسئلے میں غیر جانبدار رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس فرانسیسی تجویز نے یہ ثابت کر دیا کہ یہ ملک، قرہ باغ بحران کا حل نہیں بلکہ اس بحران کا ایک حصہ ہے۔

ٹیگس