یمن کے ساحل کے قریب ایک برطانوی تجارتی جہاز پر حملہ
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
برطانیہ کے بحری تجارت سے متعلق ادارے یو کے ایم ٹی او نے کسی تفصیل کے بغیر اعلان کیا ہے کہ جنوبی یمن کے ساحل پر اس کے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق یو کے ایم ٹی او نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے تجارتی جہاز پر صوبہ المھرہ کی نشطون بندرگاہ کے باہر حملہ کیا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق حملہ رک گیا ہے اور جہاز اور اس کے عملے کے افراد محفوظ ہیں۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کی ویب سائٹ نے اس واقعے کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے تاہم اعلان کیا ہے کہ یہ واقعہ نصف شب کے بعد پیش آیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ کے روزنامہ اینڈیپنڈنٹ نے ابھی حال ہی میں فاش کیا تھا کہ لندن نے دارالعوام کی اجازت کے بغیر علاقے کی آئیل فیلڈ کی حفاظت کے لئے اپنے فوجی سعودی عرب بھیجے ہیں۔