یمن میں جاری سعودی جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے: علی الحوثی
یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب کے ہاتھوں یمن میں انجام پا رہے جرائم کا اصل ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق محمد علی الحوثی نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ نے عرب ممالک سے پیسہ وصول کر کے سعودی اور اسکے اتحادیوں کو یمنی عوام کے قتل عام کی اجازت دی ہے۔
محمد علی الحوثی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمنی عوام کا قتل عام اس لئے کیا تاکہ انتخابات کے دوران بے روزگاری میں کمی اور ملکی قرضے کی ادائیگی پر مبنی اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا سکیں اور اسکے لئے انہوں نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے پیسہ حاصل کر کے اپنے وعدوں اور اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی حکومت کے چہیتے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر 2015 میں اسلامی ملک یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا جو روزانہ کی بنیادوں پر تاحال جاری ہے تاہم یمنی عوام کی دلیرانہ استقامت و پامردی کے باعث سعودی عرب کو چھے برس گزر جانے کے بعد بھی اپنے پیش نظر مقاصد میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔