ترکی کے فوجی حلب کے مزید تین اڈوں سے نکلنے پر مجبور
Dec ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
ترکی، شامی فوج کے محاصرے میں آئے اپنے فوجی اڈے خالی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
حلب میں موجود مقامی حلقوں نے بتایا ہے کہ خان طومان، الراشیدین اور الصرمان سے ترک افواج نے انخلاء شروع کر دیا ہے۔
ترکی کے یہ تینوں فوجی اڈے اس وقت مکمل طور سے شامی فوج کے محاصرے میں ہیں جس کے پیش نظر انقرہ، شام کے شمالی علاقوں میں موجود اپنے دیگر اڈوں کی مانند خان طومان، الراشیدین اور الصرمان سے اپنے فوجیوں کو نکالنے پر مجبور ہو گيا ہے۔
ذرائع کے مطابق الزربہ اور العیس میں واقع ترکی کے فوجی اڈے بھی اس وقت شامی فوج کے محاصرے میں ہيں۔
البتہ ذرائع کا کہا ہے کہ ترکی کے فوجی ادلب کے جنوبی علاقے اور حماہ کے مضافات میں تعینات کئے جائيں گے۔