Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • فوج میں بدلی اور کیڈٹس میں فرار کا رجحان اسرائیل کی بڑی کمزوری

 کسی بھی ممکنہ جنگ میں کامیابی اسرائيل کے لئے دشوار ہے: عبرانی اخبار

اخباریدیعوت احاررونوت نے صیہونی فوج کی ابتر صورتحال اور فوجی دستوں میں شمولیت کے لئے عدم تمایل سے متعلق اپنی ایک جائزہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی جنگ میں اسرائیل فوج کی کامیابی مشکل ہوگی۔

منفعت طلبی، ذاتی مفادات اور ڈیوٹی سے کیڈٹس کے فرار کا رجحان جو لازمی فوجی سروس کا بنیادی ڈھانچہ شمار ہوتے ہیں، اس بات کا سبب بن گيا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ میں ان کی کامیابی کا امکان دشوار ہے۔

ادھر یمن کے اعلی سیاسی کونسل کے رکن "حزام الاسد" نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سمیت استقامتی بلاک کے کسی بھی ملک کے خلاف فوجی اقدام بعید ہے، ان کا کہنا تھا کہ صہیونیوں کو اندازہ ہوگیا ہے کہ  استقامتی محاذ کافی قوی ہوچکا ہے اور اس کے پاس ایسی توانائی موجود ہے جس نے دشمن سے جارحیت کی صلاحیت سلب کرلی ہے۔ حزام الاسد نے یہ بھی کہا کہ صیہونی حکومت کو اندرون طور پر بھی خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

ٹیگس