Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran

اپنی مد نظر حکومت کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کے بہانے گزشتہ تقریبا چھے برسوں سے یمن کے خلاف سعودی عرب اور اسکے ناپاک اتحاد نے جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث لاکھوں یمنی بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑی ہوئی ہیں۔

یمن کے خلاف جاری سعودی عرب کی جارحیت کے سبب جہاں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہید ہو چکے ہیں وہیں پر دسیوں لاکھ یمنی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد اُن بچوں کی ہے جنہیں غذائی قلت کے علاوہ وہائی امراض کا بھی سامنا ہے اور سعودی ناکہ بندی اور محاصرے کے سبب ان کو درکار ضروری طبی وسائل یمن نہیں پہونچ پا رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک بے زبان معصوم بچے کی درد بھری زندگی کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے اہل خانہ اسکی بیماری کا درد سہنے کے ساتھ ساتھ آل سعود کی مسلط کردہ جنگ کے باعث بیابانوں میں ہر قسم کی سہولیات سے عاری زندگی گزارنے پر بھی مجبور ہیں۔

ٹیگس